نوجوان موبائل کی بجائے کتابوں سے دوستی کریں

حرا ماڈل ہائی اسکول نرمل کے زیراہتمام منعقدہ تہنیتی تقریب سے نو نامزد ضلع لائبریری چیرمین سید ارجمند علی کا خطاب

نرمل: 27/اکتوبر (پریس ریلیز)

حرا ماڈل ہائی اسکول انگلش میڈیم مغلپورہ حرا کالونی نرمل انتظامیہ کی جانب سےنونامزد نرمل ضلع لابٔریری چیرمین سیدارجمند علی کی حرا ماڈل ہائی اسکول نرمل آمد پر اسکول طلباء و طالبات نےان کا شاندار استقبال کیا۔

اس موقع پرحرا ماڈل اسکول پرنسپل اسحاق احمد خالد ، سکریٹری مفتی الیاس احمدحامد قاسمی، کرسپانڈنٹ محمدزبیراحمدنےنونامزد لابٔریری چیرمین سید ارجمند علی کی شالپوشی و گلپوشی کےذریعہ تہنیت پیش کی اور انہیں مبارکباد دی اوراپنی نیک تمناؤں کااظہارکیا۔

اس موقع پرسیدارجمندعلی نےطلباء و طالبات سےخطاب کرتےہوئےکہا کہ علم کے زریعے ہی جہالت کی تاریکی کو دور کیا جاسکتا ہے طلبہ ہمیشہ وقت کی قدر کرتے ہوئے علم کے حصول کے لیے جدوجہد کرنےسےہی ان کا مستقبل روشن ہوسکتا ہےانہوں نےخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آج کےاس ترقی یافتہ دور میں کئی مسلم طلباء وطالبات ڈاکٹرس، انجنیرس ، ٹیچرس و دیگر شعبوں میں اچھا مقام حاصل کرکےملک و قوم کی خدمت انجام دےرہے ہیں۔

انہوں نےطلباء و طالبات کوموبائل فون، ٹی وی، سوشل میڈیا سے دور رہ کر کتابوں کا مطالعہ کرنےپرزوردیااور کہا کہ آپ تمام طلبہ قوم کےمستقبل کےمعمار ہیں، آپ ہی لوگوں سے ملک و ملت کا نام روشن ہوگا ، آپ لوگ اپنے مستقبل کو تابناک بنانے کے لئے ابھی سے سخت محنت اور سچی لگن کے ساتھ تعلیم میں منہمک رہنےکی کوشش کریں اور ابھی سے اپنے آپ کو مستقبل میں کیا بننا ہےاس کا ہدف طے کرکے محنت کریں’آج قوم کو اچھے ایمان دار اور قوم و ملّت کا درد رکھنے والے ۔

ڈاکٹرس،انجینیرس، ٹیچرس اور لیکچررس کے علاوہ آئی اے ایس،اور آی پی ایس آفیسرز کی ضرورت ہے اور مستقبل میں یہ ضرورت آپ لوگ پوری کرسکتےہیں۔انہوں نے غریب و مستحق طلبہ کو اپنے تعلیمی سفر کو جاری رکھنے کے لیے درپیش مسائل کے حل کے لیے ان سے رابطہ کرنے کی خواہش کی اور اپنی جانب سے ہر ممکن مدد کرنے کا تیقن دیا اس موقع پرمحمد اظہر حسین سینیر کانگریس قائد ۔جنید میمن ۔اعجاز حسین ،ارشد قریشی، ادریس احمد راشد، حسان احمد، طارق اسحاق ، شارق علی و دیگر موجود تھے۔