پیغام شہادت امام حسینؓ یہ ہے کہ ہمیشہ حق وصداقت پر جمے رہیں اور باطل سے کبھی مرعوب نہ ہو

بزم ادب اصلاح معاشرہ،ترقی اردو کے جلسہ شہادت حسینؓ ومسالمہ سے محمد نعیم الدین کا خطاب

حیدرآباد : 25 ؍ جولائی (پریس نوٹ)

تاریخ اسلام کے اہم واقعات میں ایک اہم واقعہ میدان کربلا میں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کا بھی ہے۔

یہ واقعہ اتنا درد ناک ہے جس پر انسانوں کی سنگ دل تاریخ بھی آنسو بہاتی ہے۔

ان خیا لات کااظہارایم اے نعیم خادم وچیرمین تنظیم اصلاح معاشرہ وازالہ منکرات نے بزم اصلاح معاشرہ ترقی اردو کے جلسہ شہادت حسینؓ وغیر طرحی مسالمہ کو مخاطب کرتے ہوئے کیا۔


انہوں نے مزید کہاکہ پیغام شہادت امام حسینؓ یہ ہے کہ ہمیشہ حق وصداقت پر جمے رہیں اور کبھی باطل سے مرعوب نہ ہو۔

انہوں نے یوم عاشورہ اور ماہ محرم الحرام کی فضیلت و اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

قبل ازیں مولانا خورشید انورالمظاہری ناظم تعلیمات نے اپنے خطاب میں کہا کہ واقعہ کربلا ہم کو حق وصداقت اور دین پر مر مٹنے کا درس دیتا ہے۔

تاریخ اسلام کی دو قربانیاں تاریخ انسانی میں منفرد اور نہایت عظمت و اہمیت کی حامل ہیں، پہلی حضرت اسماعیل علیہ السلام کی قربانی اور دوسر ی حضرت امام حسین ؓ کی قربانی۔

پرگرام کا آغاز حافظ محمدعرفان کی تلاوت قرآن سے ہوا۔زاہدؔہریانوی نے نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔ڈاکٹر عزیز سہیل نے نظامت کے فرائض بحسن خوبی سے انجام دئے۔

اس جلسہ شہادت حسینؓ وغیر طرحی مسالمہ میں بطور مہمان خصوصی جناب سید رضوان نہال قائد مجلس گنڈی پیٹ منڈل نے شرکت کی۔

جلسہ کے فوری بعدغیر طرحی مسالمہ جناب زعیم زومرہ کی نگرانی میں منعقد ہوا جس میں مدعوشعراء اکرام ڈاکٹر خواجہ فرید الدین صادق،قاری زاہد ہریانوی، جناب لطیف الدین لطیف،ڈاکٹر نسیم زیدی،عبدالرشید ارشد، حبیب جعفر الکاف نے اپنا کلام سنایا۔ ایم اے نعیم کے شکریہ پر وگرام اختتام پذیر ہوا۔