یکساں سول کوڈ کی آل انڈیا وکلا یونین نے مخالفت کردی

دہلی : 13 ؍ جولائی ( سوشل میڈیا ڈیسک)

 

یکساں سول کوڈ کے بارے میں لاء کمیشن کی جانب سے رائے طلبی کے جواب میں، آل انڈیا وکلا یونین (AILU) کے جنرل سکریٹری  پی۔وی۔سریندر ناتھ نے کہا کہ UCC کا نفاذ اس مرحلے پر نہ تو ضروری ہے اور نہ ہی مطلوب ہے۔

آل انڈیا وکلا یونین کے ذمہ داران نے مزید کہا کہ "یونیفارم سول کوڈ کے مسٗلہ کو عام انتخابات کے موقع پر اٹھانا مکمل طور پر نامناسب، غیر محرک اور جمہوریت کو نقصان پہنچانے والا ہے۔

گوا سول کوڈ کا حوالہ دیتے ہوئے، وکلا یونین نے کہا کہ کامن سیول کوڈ خواتین کے خلاف قانون میں امتیازی دفعات کا علاج نہیں ہے۔

گوا سول کوڈ کے تحت اگر ہندو بیوی 25 سال کی عمر سے پہلے بچہ پیدا کرنے میں ناکام رہتی ہے یا اگر وہ 30 سال کی عمر سے پہلے بیٹے کی پیدائش میں ناکام رہتی ہے تو ہندو مرد دوسری شادی کر سکتا ہے۔

آل انڈیا وکلا یونین کے جنرل سکریٹری پی۔وی۔سریندر ناتھ نے مزید  کہا کہ حکومت خواتین کو قانون ساز اسمبلیوں اور پارلیمنٹ میں نمائندگی کے لیے ریزرویشن دینے اور ان کے اور معاشرے کے ساتھ صنفی انصاف کرنے اور خواتین کو بااختیار بنانے والی ہماری جمہوریت کو ترقی دینے کے لیے قانون سازی کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔بلکہ وہ یکساں سول کوڈ کا مسٗلہ غیر ضروری طور پر اٹھارہی ہے۔

AILU نے الزام لگایا کہ حکومت نے 21 ویں لاء کمیشن کنسلٹیشن پیپر کی بنیاد پر فالو اپ کارروائی نہیں کی ہے جس میں خاندانی قانون میں اصلاحات پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے بحث شروع کی گئی ہے۔”