اس دنیا میں ماں سے بڑھ کر کوئی جنگجو نہیں ہے

معاشی تنگدستی کا شکار ایک ماں، سڑک کنارے پھل فروخت کرتی ہے اور اپنے بچوں کو پڑھاتی ہے

(اپنا وطن سوشل میڈیا ڈیسک)

بچپن زندگی کا سب سے قیمتی مرحلہ ہوتا ہے۔ لیکن ان لوگوں کے لیے جن کے خاندان نہیں ہیں یا گھر نہیں ہیں، ان کے لئے زبردست چیالنج ثابت ہوتا ہے۔ 

ہندوستان میں جہاں مکانات ہیں یا آبادی کی کثافت زیادہ ہے، وہاں بہت سے ایسے بھی بچے ہیں جنہیں یتیم یا بے گھر افراد کے طور پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’X‘ (سابق نام ٹوئٹر) پرشئیر کی گئی وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا استفادہ کنندگان  کے دلوں کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے۔ اس ویڈیو کو جھارکھنڈ ایڈمنسٹریٹو سروس کے ایک عہدیدار نے ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے۔

اس ویڈیو کے مطابق ایک ماں اپنے بچوں کی بھلائی کے لیے زندگی میں جدوجہد کررہی ہے، جو نہ صرف سڑک کے کنارے پھلوں کی دکان چلا رہی ہے، بلکہ اپنے بچوں کو پڑھاتی بھی ہے، سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو گردش کر رہی ہے۔

اب تک اسے 1 لاکھ 2 ہزار ویوز مل چکے ہیں۔ اس ویڈیو میں معاشی تنگدستی کا شکار یہ خاتون اپنے بچوں کی تعلیم کے اخراجات کے لیے سڑک کنارے پھلوں کی دکان چلا رہی ہے۔ مشکلات کے باوجود اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لئے  اس کا غیر متزلزل عزم بہت سے لوگوں کے لیے ایک تحریک ہے۔

ویڈیو میں اپنے بچوں کے ساتھ بیٹھنے اور انہیں پڑھانے کے دل دہلا دینے والے مناظر ہیں۔ اگرچہ اس کے ساتھ KA لائسنس پلیٹ والی گاڑی کی موجودگی کرناٹک سے تعلق بتاتی ہے، لیکن مقام معلوم نہیں ہوا ہے۔

اس ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو متاثر کیا ہے۔ اس کے غیر متزلزل عزم کو سلام کرتے ہوئے، صارفین نے بہت سے تبصروں کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کیا، "ماں سے بڑا کوئی جنگجو نہیں ہے۔”