سب میرین کے ڈوبنے سے اس میں سوار پانچوں سیاح فوت
(اپنا وطن نیوز ڈیسک)
حکام نے جمعرات کو اعلان کیا کہ لاپتہ ٹائٹن آبدوز پر سوار تمام پانچ افراد کو مردہ قرار دے دیا گیا۔
جب یہ پتہ چلا کہ سب میرین جہاز ٹائٹانک جہاز کے گرنے کے مقام کے قریب پھٹ گیا تھا۔
ہالی ووڈ فلمساز جیمز کیمرون نے انکشاف کیا کہ انہیں آبدوز کے لاپتہ ہونے کے 24 گھنٹوں کے اندر یہ اطلاع موصول ہوئی تھی، کہ یہ پھٹ گئی تھی جب اس کا اپنے سپورٹنگ اسٹاف سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔
1997 کی آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ٹائٹینک کے ہدایت کار نے کہا کہ انہیں ایک گھنٹے کے اندر ایک "زور کی آواز” کی تصدیق موصول ہوئی ،اور یہ کہ گزشتہ ہفتہ "ایک طویل اور خوفناک خواب کی طرح محسوس ہوا”۔
ان کا یہ بیان وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے کہ امریکی بحریہ کے خفیہ مائیکروفونز نے کئی روز قبل ٹائٹن سب کے پھٹنے کا پتہ لگایا تھا۔

OceanGate Expeditions کے بانی اور CEO اسٹاکٹن رش، برطانوی ارب پتی ہمیش ہارڈنگ،
معروف فرانسیسی غوطہ خور پال ہنری نارجیولیٹ، پاکستانی تاجر شہزادہ داؤد اور ان کا 19 سالہ بیٹا سلیمان سبھی ٹائٹن پر سوار تھے۔
ایک امریکی دفاعی اہلکار نے بتایا کہ اتوار کو لاپتہ ہونے کی اطلاع کے فوراً بعد بحریہ نے اوشین گیٹ ایکسپیڈیشنز آبدوز کے کسی بھی نشان کی تلاش کے لیے ایک اعلیٰ خفیہ صوتی سراغ رساں نظام کا استعمال کیا۔

