عادل آباد : 29/مارچ (پریس نوٹ)
تلنگانہ میناریٹی ریسڈنشیل اسکول بوائز 1 واقع چاندہ عادل آباد میں زیر تعلیم مسلم طلبا کی سہولت کے لئے ماہ رمضان المبارک میں نماز تراویح کا کامیابی کے ساتھ انعقاد عمل میں لایا گیا۔
حافظ مظہر نے یکم رمضان تا 17 رمضان کے درمیان نماز تراویح میں مکمل قرآن شریف سنائی۔
تکمیل نماز تراویح کے خصوص میں ایک جلسہ منعقد کیا گیا۔ مولانا یعقوب، مولانا ابوذر، صدر مسجد عمر شمس الدین، حافظ اسامہ و دیگر نے اس جلسہ میں شرکت کی اور طلبا کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے اندر اچھے اخلاق کو پروان چڑھانے کی تلقین کی۔

مقررین نے اسکول انتظامیہ کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ اسکول ہذا میں عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کی فراہمی قابل ستائش ہے اس سے طلبا میں اچھے اخلاق و کردار پروان چڑھیں گے۔
اس موقع پر اسکول پرنسپل محمد آصف کے علاوہ دیگر ٹیچنگ و نان ٹینگ اسٹاف موجود تھا۔

