نظام آباد ۔یکم/ فبر وری ( پریس نوٹ )
ریاست تلنگانہ میں اقلیتی برادری کے برسر خدمت ٹیچرس اور ملازمین سرکار کی تنظیم تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹی ایمپلائز سروس اسوسی ایشن TSMESA آرمور ڈیویژن کے انتخابات عمل میں آۓ۔
مذکورہ انتخابات مسٹر خواجہ معین الدین اعزازی ریاستی صدر TSMESA و مبصر الکشن اور مسٹر محمد عارف الدین گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر وضلع سکریٹری جنرل کے علاوہ کارگزار صدر محمد سراج الدین کی نگرانی میں منعقد ہوئے۔

ان انتخابات میں متفقہ طور پر سرکاری معلم اسلم بن محسن کو اعزازی صدر، محمد اشفاق احمد صدر، محمد سردار معین الدین کار گزار صدر ،محمد عبدلملک معاون صدر ، سید ماجد جنرل سکریٹری ، ایم۔اے فہیم ایڈیشنل جنرل سکریٹری ، محمد عبدالله خازن اور نائب صدور سیف علی بابا، جمیل سلطان وکیل شکیل کا انتخاب عمل میں آیا۔
اس موقع پر ایم۔اے علیم سینیر ٹیچر کے علاوہ دیگر افراد نے شرکت کی۔

