مسلمان آر ایس ایس نظریات کے حامل شخص کی مخالفت کریں گے: فیاض احمد شمع
عادل آباد : 8/نومبر (اپنا وطن نیوز)
حلقہ اسمبلی عادل آباد سے آر آر ایس نظریات کے حامل شخص کو ٹکٹ دینے کی مخالفت کرتے ہوئے آج مستقر عادل آباد کے نوجوانوں نے صدر پردیش کانگریس کمیٹی ریونت ریڈی کے قافلہ کو روکنے کی کوشش کی۔
تفصیلات کے مطابق صدر جاوا این جی او مسٹر فیاض احمد شمع کی زیر نگرانی مستقر عادل آباد کے نوجوانوں نے آج گاندھی پارک کے قریب ریونت ریڈی کے قافلہ کو روکنے کی منصوبہ بندی کی تھی تاہم پولیس نے ان نوجوانوں کو قبل از وقت ہی گرفتار کرتے ہوئے موالا پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔
اس موقع پر فیاض احمد شمع نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کانگریس کمیٹی نے حلقہ اسمبلی عادل آباد سے آر ایس ایس نظریات کے حامل شخص کندی سرینواس ریڈی کو اپنا پارٹی امیدوار بنایا ہے جو کہ یہ کانگریس کی غلطی ہے۔
انھوں نے مستقبل میں بھی اپنا احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ احتجاجی اپنے ہاتھوں میں ریونت ریڈی واپس جاؤ کے بیانر اٹھائے ہوئے تھے۔

