عادل آباد سے روانہ ہونے والی مختلف ٹرینیں منسوخ

عادل آباد : 5/ڈسمبر (اپنا وطن نیوز)

ریلوے پٹریوں کی مرمت و ترقیاتی کاموں کی وجہ عادل آباد سے مختلف مقامات کو روانہ ہونے والی ٹرینوں کو منسوخ کردیا  گیا ہے۔

ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے مطابق پورنا۔تروپتی ویکلی ٹرین کو 12/ڈسمبر تا 19/ڈسمبر تک، تروپتی۔پورنا ویکلی ٹرین کو 11/ڈسمبر تا 18/ڈسمبر تک منسوخ کردیا گیا ہے۔

اسی طرح تروپتی اور عادل آباد کے درمیان چلنے والی ٹرین کو 19/ڈسمبر تک، اور عادل آباد تا تروپتی کے درمیان چلائی جانے والی ڈیلی ٹرین کو 20/ڈسمبر تک منسوخ کردیا گیا ہے۔