موسم سرما میں مولی کھانے کے کیا فوائد ہیں؟

سردیاں ہوں اور مولی کا ذکر نا ہو؟ ایسا تو ہو ہی نہیں سکتا۔ یقینا آپ نے مولی کا نام تو سنا ہی ہوگا۔ یہ سردیوں کےموسم میں آنے والی ایک سبزی ہے جو زمیں کے نیچے اگتی ہے۔

ویسے تو یہ بہت عام سی مل جانے والی سبزی ہے لیکن آپ کو شائد اب تک یہ معلوم نہیں ہوگا کہ یہ عام سی سبزی جس کے بارے میں ہم اپنی روز مرہ کی زندگی میں بہت زیادہ سنتے ہیں در اصل کتنی خاص ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق مولی کو کئی طریقوں سے کھایا جا سکتا ہے جس میں مولی کے پراٹھے، سالن، سلاد اور سوپ وغیرہ شامل ہیں۔

آئیے جانتے ہیں سردیوں کے موسم میں مولی کھانے سے ہمارے جسم کو کیا فوائد پہنچتے ہیں۔

قوت مدافعت مضبوط ہوتی ہے

مولی میں وٹامن سی بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے۔ وٹامن سی سے بھرپور مولی کے کھانے سے سردیوں کے مہینوں میں قوت مدافعت مضبوط ہوتی ہے۔

ہاضمہ بہتر ہوتا ہے

مولی میں فائبر کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے۔ ہائی فائبر سے ہاضمہ درست رہتا ہے اور سردیوں کے موسم میں پیش آنے والے ہاضمے کے مسائل سے راحت ملتی ہے۔

دل کی صحت بہتر ہوتی ہے

مولی میں پوٹاشیئم جیسے اہم معدنیات موجود ہوتے ہیں جس کے باعث مولی کو کھانے سے دل کی صحت بہتر ہوتی ہے۔

سردی کی بیماریوں سے راحت ملتی ہے

مولی میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس کے باعث آکسیڈیٹو سٹریس نہیں ہوتا اور اس کی وجہ سے جسم کو سردیوں کی بیماریوں جیسے زکام، بخار اور کھانسی سے راحت ملتی ہے۔

گرمی محسوس ہوتی ہے

مولی کی تاثیر گرم ہوتی ہے جس کے باعث سردیوں میں جسم کو گرمی محسوس ہوتی ہے اور اس کی وجہ سے سخت سردی میں بھی جسم کا درجہ حرارت ٹھیک رہتا ہے۔

ذہنی صحت ٹھیک رہتی ہے

مولی میں فولیٹ کثرت سے پایا جاتا ہے جو کے ذہنی صحت کے لیے نہایت فائدہ مند ہے اور اس کے باعث سردیوں میں ہونے والے ذہنی دباؤ اور ڈپریشن میں کمی آ سکتی ہے۔

وزن کم ہو سکتا ہے

مولی میں فیٹ اور کیلوریز بہت کم ہوتی ہیں جس کے باعث اسے سلاد یا سنیک کے طور پر کھایا جا سکتا ہے اور وزن کم کیا جا سکتا ہے۔