گجرات کے وڈودرا شہر میں پیش آیا حادثہ۔ ویڈیو وائرل
وڈودرا: 20/جولائی (ویب ڈیسک)
ریاست گجرات کے شہر وڈودرا کے شری نارائن گروکل اسکول میں آج یعنی جمعہ کو ایک کلاس روم کی دیوار گر گئی، جس کے نتیجہ میں ایک طالب علم زخمی ہوگیا۔
یہ واقعہ تقریباً 12:30 بجے دوپہر کے کھانے کے وقفے کے دوران پیش آیا۔ گرنے کا واقعہ واگھودیا روڈ پر واقع اسکول کی پہلی منزل پر پیش آیا۔
Drastic incident happened this Friday in #Vadodara #Gujarat
A classroom wall got collapsed in Sri Narayan Vidyalaya during the break.
Six students fell from the first floor of their classroom and got injured .— Telugu Cult 𝐘𝐓 (@Telugu_Cult) July 20, 2024
اسکول پرنسپل روپل شاہ کے مطابق دیوار طلباء کی سائیکلوں کے لیے مختص پارکنگ ایریا پر گر گئی جس سے کئی سائیکلوں کو نقصان پہنچا۔ شاہ نے کہا، "ہم نے ایک زور کی آواز سنی اور موقع پر پہنچے۔ ایک طالب علم کے سر پر چوٹ آئی۔ ہم نے فوری طور پر دوسرے طلباء کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا،”
ساتویں جماعت کے زخمی طالب علم کو ایک نجی اسپتال لے جایا گیا اور ابتدائی علاج کے بعد اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
وڈودرا فائر ڈپارٹمنٹ نے فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں انجام دیں۔
فائر ڈپارٹمنٹ کے اہلکار ونود موہتے نے اس واقعہ کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ، "ہمیں اسکول سے دیوار گرنے کے بارے میں فون کال موصول ہوئی تھی۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیوار گرنے سے کئی طلبہ کو گرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گیا۔

