ضلع انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن آفیسر عادل آباد نے گورنمنٹ جونئر کالج بوائز کی تنقیح عمل میں لائی

عادل آباد : 09/جنوری (پریس ریلیز)

گورنمنٹ جونیئر کالج بوائز عادل آباد کا ڈسٹرکٹ انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن آفیسر سی ۔ رویندر کمار نے اچانک دورہ کیا۔

ان کے ہمراہ شیخ محسن، سپرنٹنڈنٹ دفتر ڈی آئی ای او عادل آباد  بھی موجود تھے۔

دوران تنقیح رویندر کمار نے کالج اسٹاف کے حاضری رجسٹرس،  ٹیچنگ ڈائری کی جانچ کی اور لکچرارس، طلباء و طالبات سے بات چیت کی اور کمرہ جماعت کا جائزہ لیا۔

اس کے علاوہ طلباء و طالبات کے پریکٹیکل  ریکارڈز کی بھی جانچ کی۔

قبل ازیں کالج پرنسپل سوریا پرکاش نے ان کا استقبال کیا ۔

اس موقع پر سی رویندر کمار نے لیکچرر کو ہدایت کی کہ وہ طلباء و طالبات پر خوب محنت کریں اور اچھے نتیجے حاصل کرنے کی کوشش کریں۔

اس موقع پر کالج ہذا کے لکچرارس شیخ فضل الرحمن، تہنیت جبین ،ثمینہ آفرین،سلمہ سلطانہ،امت الرقیب عفّت ،دیوچند،رومینا پروین ،اسماء،سید صغیر حسین،حبیب،موہن اونی نیلیما پون کماری ونود کمار،پرمود،ویشنوی موجود تھے۔