حیدر آباد : نہرو زولوجیکل پارک میں 125 سالہ کچھوے کی موت

حیدر آباد : 17/مارچ 

ہفتہ کے روز یعنی 16 مارچ کو حیدرآباد کے نہرو زولوجیکل پارک میں  ایک کچھوا جس کی عمر تقریباً 125 سال تھی، فوت ہو گیا۔

وہ گزشتہ 10 دنوں سے شدید بیمار تھا اور خوراک نہیں لے پارہا تھا۔ چڑیا گھر کی ویٹرنری ٹیم گزشتہ 10 دنوں سے اس کا علاج کر رہی تھی۔

اس کچھوے کا شمار چڑیا گھر کے قدیم ترین جانوروں میں ہوتا ہے۔

ایک اور 95 سالہ کچھوے کے ساتھ، وہ چڑیا گھر کے افتتاح کے بعد سے ہی سیاحوں کی توجہ کا مرکز تھا۔

دراصل 1963 میں پبلک گارڈن (باغ عامہ) سے اس کچھوے کو یہاں منتقل کیا گیا تھا۔

کچھوے کی موت کے بعد ماہرین کی ٹیم نے اس کا پوسٹ مارٹم کیا۔

ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کچھوے کی موت، متعدد اعضاء کی خرابی کی وجہ سے ہوئی تھی۔