باہمی محبت جنت کے حصول کا ذریعہ

عادل آباد میں جماعت اسلامی کے تربیتی اجتماع سے ناظم ضلع ڈاکٹر محمد ندیم ارشد کا خطاب

عادل آباد : 31؍اگست 2025(پریس نوٹ)

 دین کا کام کرنے والوں کو آپس میں بے انتہا خلوص و محبت سے پیش آنا چاہیئے اس لیے کہ دین کی اشاعت میں مصروف تمام افراد کا مقصد ایک ہی ہے۔

مقصد کو اچھی طرح سمجھ لیں تو آپس میں محبت پیدا کر نا آسان ہے۔ کندھے سے کندھا نہیں دل سے دل ملا کر تحریک اسلامی کا کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

ان خیالات کا اظہار محترم جنابِ ڈاکٹر محمد ندیم ارشد صاحب ناظم ضلع جماعت اسلامی ہند ضلع عادل آباد نے دفتر جماعت  اسلامی ہند عادل آباد  (نارتھ) میں منعقدہ تربیتی اجتماع کے موقع پر کیا۔

آپ نے بتایا کہ آپس میں ایک دوسرے  سےمحبت ایسا عمل ہے جس سے جنت حاصل کی جاسکتی ہے ۔ آپس میں سلام کرنے سے محبت پیدا ہوتی ہے ۔ خود پسندی کبر و غرور کا خاتمہ ہوتا ہے ۔

ناظم ضلع نے بتایا کہ جماعت اسلامی ہند کی پالیسی کے تحت ہر رکن اور کارکن کو چار کام لازماً کرنے ہیں۔1. دعوت    2. اصلاح معاشرہ   3۔ خدمت خلق      4۔ تزکیہ

جناب تنویر پاریکھ صاحب، سابقہ سنٹرل اڈوائزری کونسل ممبر SIO نے تحریک اسلامی کے کارکنان کو سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند مضبوط اجتماعی نظام میں جڑ کر تحریک کو مضبوط کرنے کی تلقین کی۔

جناب محمد نعمان ارشد صاحب سابقہ زونل اڈوائزری کونسل ممبر SIO آندھرا پردیش نے ووٹر لسٹ کی خصوصی نظر ثانی کے ضمن میں تفصیلی گفتگو کی۔

محترمہ ارشاد ضیاء بانو صاحبہ ضلعی ناظمہ خواتین نے اپنی تقریر میں کہا کہ جماعت اسلامی ہند کا نصب العین اقامت دین ہے اورخدا کی رضا و آخرت کی فلاح ہمارا حقیقی محرک ہے ۔

اس کے حصول کے لیے ہی ہم سب سرگرم ہیں۔
قبل ازیں پروگرام کا آغاز جنابِ امجد علی صاحب معاون امیر مقامی کے درس قرآن سے ہوا ۔

افتتاحی کلمات جناب محمد عبد الوکیل صاحب امیر مقامی نے ادا کئے جب کہ جناب محمد ریاض الدین و ڈاکٹر ابرار عالم صاحبان نے کنوینیرس کے فرائض انجام دئیے ۔

پروگرام میں ارکان و کارکنان مرد و خواتین کے علاوہ SIO GIO. ,کے ممبران کی کثیر تعداد شریک رہی۔