50 ہزار سے زائد رقم کی منتقلی کے دوران عوام
اپنے ساتھ رسائد رکھیں : سید مجاہد ایس آئی عادل آباد رورل کا عوام کو مشورہ
عادل آباد۔20/اکتوبر(اپنا وطن نیوز )
عادل آباد رورل پولیس کے حدود میں گاڑیوں کی تنقیح کے دوران بغیر کسی رسائد منتقل کی جارہی 75 ہزار روپیوں کی رقم کو ضبط کرلیا گیا۔
سب انسپکٹر آف پولیس عادل آباد رورل مسٹر سید مجاہد نے اس خصوص میں بتایا کہ کل شب جمدا پور X روڈ کے قریب پولیس کی جانب سے گاڑیوں کی تنقیح عمل میں لائی گئی ۔
تنقیح کے دوران مسکے وار اشوک نامی شخص جو کہ موضع پاٹن مہاراشٹرا کا رہائشی ہے اور جو میاکس موٹر گاڑی کے ہمراہ سفر کررہا تھا، کے پاس سے 75 ہزار روپئے ضبط کئے گئے جو کہ بغیر کسی دستاویزی ثبوت یا رسائد کے منتقل کی جارہی تھی۔
بعد ازاں ضبط شدہ رقم کے ضمن میں پنچنامہ کی کاروائی انجام دی گئی اور اسے متعلقہ عہدیداران کے حوالے کردی گئی۔
اس موقع پر ہیڈ کانسٹیبل رمیش، ہوم گارڈ شیخ احمد کے علاوہ دیگر پولیس عملہ موجود تھا۔
اس موقع پر سب انسپکٹر آف پولیس عادل آباد رورل مسٹر سید مجاہد نے انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے دوران عوام الناس کو صلاح دی کہ وہ 50 ہزار روپیوں سے زائد رقم یا زیورات کی منتقلی کے دوران اس سے متعلق دستاویزات یا رسائد اپنے ساتھ رکھیں۔

