عادل آباد میں طلباء کے لئے گروپ 3 کی مفت کوچنگ

عادل آباد : 2 /اگست 2023 ء

محکمہ اقلیتی بہبو دحکومت تلنگانہ کے تحت چلائے جانے والے تلنگانہ مینارٹیز اسٹڈی سرکل حیدرآباد کے زیراہتمام مستقر عادل آباد پر تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے منعقد شدنی گروپ 3 امتحان کی مفت کو چنگ فراہم کی جائے گی۔

ضلع اقلیتی بہبود آفیسر عادل آباد محترمہ۔ جی۔ کرشنا وینی نے پریس نوٹ کے ذریعہ بتایا کہ گروپ 3 امتحان کی کو چنگ جملہ 60 دنوں پر مشتمل رہے گی جس میں قابل و تجربہ کار اساتذہ کی نگرانی میں گروپ 3 امتحان کے تمام مضامین کی مفت کو چنگ فراہم کی جائے گی۔

انھوں نے مزید بتایا کہ اس کو چنگ کے لئے خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔

میناریٹی ویلفیر آفیسر عادل آباد محترمہ جی۔ کرشنا وینی نے اپنے ایک پریس نوٹ میں مزید بتایا کہ کو چنگ کا آغاز 15 اگست 2023 سے ہوگا۔

انھوں نے بتایا کہ اقلیتی طبقات جن میں مسلم عیسائ، سکھ، بدھ مت، پارسی وغیرہ شامل ہیں ، گریجویشن کامیاب امیدوار اپنی درخواستیں راست دفتر اقلیتی بہبود، واقع نز دانڈ ور اسٹیڈیم ، عقب گاندھی پارک، عادل آباد سے رجوع ہو کر حاصل و داخل کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ امیدواران اوپر دیئے گئے بار کوڈ کو اسکان کرتے ہوئے آن لائن طرز پر گوگل فارم کے زریعہ بھی اپنی درخواستیں داخل کر سکتے ہیں۔

درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 10 اگست ہے۔ امیدواروں کو اپنی درخواستوں کے ساتھ تعلیمی اسنادات کی نقول، گروپ 3 کے لئے TSPSC ویب سائٹ پر داخل کردہ فارم کی نقل کے علاوہ دوعدد پاسپورٹ سائز تصاویر چسپاں کرنی ہوگی ۔

پہلے آئیے پہلے پائیے کی اساس پر صرف 100 امیدواران کو میناریٹی پوسٹ میٹرک بوائز ہاسٹل، رو برو پالی ٹکنک کالج، کے آر کے کالونی روڈ عادل آباد پر کو چنگ فراہم کی جائیگی۔

مزید تفصیلات کے لئے امیدوار راست دفتر اقلیتی بهبود عادل آباد یا پھر فون نمبر 9440332859 پر ربط پیدا کر سکتے ہیں۔