عادل آباد میں 150 فٹ اونچے قومی پرچم کی تنصیب، عنقریب افتتاح

عادل آباد : 11 ؍ اگست (اپنا وطن نیوز )

شہر عادل آباد میں نت نئے خوبصورت چوراہوں کی تعمیر کے بعد اب ایک قد آور ترنگے کی تنصیب عمل میں لائی جارہی ہے جو کہ عوامی دلچسپی کا باعث بنا ہوا ہے۔

قلب شہر میں واقع تلنگانہ چوک، روبرو آر اینڈ بی گیسٹ ہاؤز کے قریب تقریبا 150 فیٹ اونچے قومی پرچم کو لہرانے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے اور عنقریب رکن اسمبلی عادل آباد مسٹر جوگورامنا اس کا افتتاح انجام دیں گے۔

اس خصوص میں میونسپل چیئرمین مسٹر جوگوپرمیندر نے پرچم کی تنصیب کے کاموں کا معائنہ کیا۔انھوں نے ایک بڑے کرین کی مدد سے ترنگے کے پائپ کی تنصیب کے کاموں کا متعلقہ انجنئیرس کے ہمراہ معائنہ کیا۔ انھوں نے بتایا کہ عنقریب رکن اسمبلی عادل آباد اس قد آور قومی پرچم کا افتتاح انجام دیں گے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ایک سو پچاس فٹ اونچائی والا ایک بہت بڑا پائپ کھڑا کر دیا گیا ہے جس کے آخری حصہ پر قومی پرچم لہرائے گا۔پائپ کی تنصیب خصوصی ماہرین کی ٹیم نے مکمل کی۔