بھینسہ۔ 11 ؍ اگست (اپنا وطن نیوز )
صدر نشین زرعی مارکٹ کمیٹی بھینسہ مسٹر جادھو راجیش بابو کی آج 58 ویں سالگرہ تقریب بڑے ہی جوش وخروش کے ساتھ منائی گئ۔
اس تقریب کا انعقاد گھنیہ نایک فاونڈیشن کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا تھا ۔ قبل ازیں انکے مداحوں نے پرجوش انداز میں موٹر سیکل ریالی نکالی اور زرعی مارکٹ کمیٹی پہنچ کر کیک کاٹا اور ان کی سالگرہ تقریب کا جشن منایا۔
بعدازں سرکاری دواخانہ میں غریبوں کیلے طعام کا نظم کرتے ہوے مریضوں میں پھل تقسیم کیے۔
گھنیہ نایک فاونڈیشن کے ذریعہ خون کا عطیہ پروگرام کا بھی انعقاد عمل میں لایا گیا۔ انھوں نے بھینسہ میں موجود قبائلی ہاسٹل گرلز پہنچ کر طلبا کے ہمراہ اپنی سالگرہ کا جشن منایا اور طلبا میں اسپورٹس کٹ تقسیم کرتے ہوئے گھنیہ نایک فاونڈیشن کے ذریعہ ہر سال دسویں جماعت میں اچھا مظاہرہ کرنے والے طالبات کیلے رقمی انعام دینے کا اعلان کیا۔

انھوں نے وہاں موجود طالبات کو مشورہ دیا کہ اگر کسی خاندان میں لڑکی تعلیم یافتہ بنتی ہے تو اسکی آنے والی نسل کو تعلیم یافتہ بناسکتی ہے۔ سماج میں لوگ دولت کما کر دولت گنوا سکتے ہیں۔ لیکن تعلیم ایک ایسی دولت ہے جس کو حاصل کرنے کے بعد گنوا نہیں سکتے۔ لہذا آپ اچھی تعلیم حاصل کرتے ہوے اپنا اور اپنے والدین کے ساتھ اپنے گاوں اور ملک کا نام روشن کریں۔
اس موقع پر سابقہ زیڈ پی ٹی سی سوریم۔ این آر آئی جادو ویجے,سنجیو ریڈی صنعتکار ,ٹی آر ایس سینیر قاید ویلاس گادے وار, سوریہ کانت, سایلو, ڈاکٹر کاشی ناتھ, اے ایم سی سکریٹری آڈیلو, ڈائریکٹرٹوٹا۔ محمد سراج رامو,رولر سرکل انسپکٹر نایلو, کے علاوہ سماجی سیاسی قایدین کی کثیر تعداد نے انھیں سالگرہ کی مباکباد پیش کی۔

