گروپ 2 امتحان کی نئی تواریخ کا اعلان

حیدر آباد : 13 ؍ اگست (اپنا وطن نیوز)

تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے گروپ 2 امتحان کی نئی تواریخ کا اعلان کردیا ہے۔

اب یہ امتحان 2 اور 3 نومبر کو منعقد ہوگا۔

واضح ہوکہ گروپ 2 امیدواران کے شدید احتجاج کے بعد کل چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اس امتحان کی تواریخ میں تبدیلی لانے کی چیف سکریٹری حکومت تلنگانہ کو ہدایت دی تھی۔

چیف سکریٹری اور تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے عہدیداران کے مابین مذاکرات کے بعد گروپ 2 امتحان کا نیا شیڈول آج جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق 2 اور 3 نومبر کو اب یہ امتحان منعقد ہوگا جس میں جملہ 4 پرچے ہوں گے۔