عادل آباد : 15 ؍اگست (اپنا وطن نیوز؍جلیل احمد خان)
77 ویں یوم آزادی کی تقاریب آج ضلع بھر میں روایتی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ ضلع عادل آباد کے حسناپور پرائمری ہیلت سنٹر میں بھی یوم آزادی تقاریب کا جوش و خروش کے ساتھ انعقاد عمل میں لایا گیا۔
میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عفت الثقلین صاحبہ نے پرچم کشائی انجام دی اور مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر حسناپور سرپنچ جادھو اوپیندر، موہن جادھو ایم پی ٹی سی، کے ناگا منی مروگوڑہ سرپنچ، ایسرو پٹیل، اشوک نائب سرپنچ، جاوید خان کو آپشن ممبر، راتھوڑ کشن ایم پی ایچ اے، شجاعت میڈم اسٹاف نرس، انیل سوپر وائزر، راتھوڑ راجیندر، راتھوڑ پردیپ ایم پی ایچ اے کے علاوہ منڈل مستقر کے عوام، طلبا و سیاسی قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

