عادل آباد : 22 ؍ اگست (اپنا وطن نیوز)
ریاستی حکومت نے ضلع عادل آباد میں نئے انجنیرنگ کالج کے قیام کو منظوری دی ہے۔
سکریٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم کی جانب سے اس خصوص میں آج ایک جی او نمبر 67 جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ ضلع عادل آباد میں جواہر لعل نہرو ٹیکنیکل یونیورسٹی حیدرآباد کے تحت ایک انجنیرنگ کالج کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
اس احکام میں رجسٹرار جے این ٹی یو کو مذکورہ کالج کے قیام کی تیاریوں کا آغاز کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
واضح ہوکہ رکن اسمبلی عادل آباد مسٹر جوگورامنا کی جانب سے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ سے اس خصوص میں نمائندگی اور ان کے اعلان کے بعد حکام نے مذکورہ کالج کی منظوری عمل میں لائی ہے۔
ضلع میں نئے انجنیرنگ کالج کے قیام کے اعلان کے ساتھ ہی بی آر ایس طلبا تنظیم کے قائدین نے ضلع مستقر پر جشن منایا اور اسے مقامی طلبا کے روشن مستقبل کے لئے سنہرا قدم قرار دیا۔

