ورنگل میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے

ورنگل: 25؍ اگست (اپنا وطن نیوز)

آج یعنی جمعہ کی صبح، تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.6 درج کی گئی ۔

نیشنل سینٹر فا سیسمولوجی (NCS)  کے اندازے کے مطابق زلزلہ کا یہ واقعہ ورنگل سے 127 کلو میٹر کے قریبی علاقوں میں اور زمینکے اندر  30 کلومیٹر کی گہرائی میں پیش آیا۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بجکر 43 منٹ پر درج کیا گیا۔

زلزلہ کے معمولی جھٹکوں کے باوجود بھی مقامی عوام میں خوف کا ماحول دیکھا گیا ۔ کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔