اساتذہ کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کے لئے محکمہ فینانس کی منظوری

حیدر آباد : 25 ؍ اگست ( اپنا وطن نیوز )

محکمہ فینانس حکومت تلنگانہ نے آج ریاست میں اساتذہ کی مخلوعہ 5089 جائیدادوں پر تقررات کو منظوری دے دی ہے۔

اس خصوص میں آج محکمہ کی جانب سے ایک جی او جاری کیا گیا۔

منظورہ مخلوعہ جائیدادوں میں اسکول اسسٹنٹ کی 1739 جائیدادیں، سکنڈری گریڈ ٹیچر (ایس جی ٹی) کی 2575 جائیدادیں، لینگویج پنڈت کی 611 جائیدادیں اور فزیکل ایجوکیشن ٹیچر کی 164 جائیدادوں کو منظوری دی گئی ہے۔

محکمہ فینانس کی اس منظوری کے بعد محکمہ اسکولی تعلیم کسی بھی وقت ڈی ایس سی نوٹفکیشن کی اجرائی عمل میں لاسکتا ہے۔

واضح ہو کہ ریاستی وزیر تعلیم سبیتا اندراریڈی نے کل ہی اندرون دو یوم اساتذہ کی مخلوعہ جائیدادوں پر نوٹفکیشن جاری کرنے کا اعلان کیا تھا لہذا امکان ہے کہ آج یا کل ڈی ایس سی نوٹفکیشن جاری کیا جائے گا۔