سکریٹریٹ مساجد کی افتتاحی تقریب میں محمد اطہر اللہ رکن تلنگانہ ریاستی اقلیتی کمیشن کی شرکت

حیدر آباد : 25 ؍ اگست ( اپنا وطن نیوز )

محمد اطہر اللہ، رکن تلنگانہ ریاستی اقلیتی کمیشن نے آج سکریٹریٹ مساجد کی افتتاحی تقریب میں بحیثیت مہمان اعزازی شرکت کی۔

گورنر تلنگانہ تمیلی سائی سوندراراجن اور وزیر اعلیٰ تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج نماز جمعہ سے قبل بی۔آر۔امبیڈکر تلنگانہ اسٹیٹ سکریٹریٹ کے احاطہ میں مساجد کا افتتاح عمل میں لایا تھا۔ بعد ازاں مسجد معتمدی میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

قبل ازیں کل رات محمد اطہر اللہ، رکن تلنگانہ ریاستی اقلیتی کمیشن نے ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی کے ہمراہ بھی سکریٹریٹ مساجد کی افتتاحی تقریب کے لئے جاری کاموں کا معائنہ کیا تھا۔