عصر حاضر میں فرد کی اصلاح سے ہی بہتر معاشرہ کی تشکیل ممکن

Mushaera

بزم ادب تنظیم اصلاح معاشرہ کے موضوعاتی مشاعرہ سے مفتی جاوید قاسمی ودیگر کا خطاب

حیدر آباد (پریس نوٹ)
شعر و شاعری کا اصلاح معاشرہ میں بہت بڑا کردار ہے، شعر و ادب سے عوام کی ذہن سازی مقصود ہے ۔
دور حاضر میں فرد کی اصلاح سے ہی خاندان کی اصلاح ہوگی اور ہم بہتر معاشرہ کی تعمیر کا کام انجام دے سکتے ہیں.
ان خیالات کا اظہار مفتی جاوید قاسمی نے بزم ادب تنظیم اصلاح معاشرہ کی جانب سے اخلاقی تربیتی اسکول و حفظ قرآن خضراء کا لونی انکا پورٹولی چوکی میں منعقد ادبی اجلاس و موضوعاتی مشاعرہ سے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپنی اصلاح کی ضرورت ہے، قوم کے اصلاح کی فکر کی ضرورت ہے معاشرہ فرد اور خاندان سے وجود میں آتا ہے ہماری اپنی اصلاح سے معاشرے میں سدھار پیدا ہوگا۔
قبل ازیں محمد نعیم الدین سابق خادم الحجاج و خادم اصلاح معاشرہ حیدرآباد نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور بزم ادب اصلاح معاشرہ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور شعراء اکرام کی درخواست کی کہ وہ اصلاح معاشرہ کے مختلف موضوعات پر اپنا کلام لکھیں ۔
اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولا نامشاد قاسمی وڈاکٹر عزیز سہیل موجود تھے ۔
ادبی اجلاس کے فوری بعد موضوعاتی مشاعرہ ڈاکٹر روف خیر کی صدارت میں منعقد ہوا۔
۔ مہمان شعراء ڈاکٹر خواجہ فرید الدین صادق، جناب زعیم زومره ، طاہر گلشن آبادی ، سعد اللہ خان سبیل، ڈاکٹر نسیم زیدی، عبدالرشید ارشد اور ڈاکٹر روف خیر نے اپنا کلام سنایا۔
پرو گرام کا آغاز حافظ عرفان کی تلاوت سے ہوا۔ بزم کی جانب سے ڈاکٹر خواجہ فرید الدین صادق کی مولوی کے امتحان میں کامیابی پر تہنیت پیش کی گئی۔
نظامت کے فرائض مولانا خورشید انور المظاہری ناظم تعلیمات نے انجام دئے ۔ مولانا ممشاد قاسمی کی دعا پر پروگرام اختتام پذیر ہوا۔