عادل آباد میں مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش تقریب کا انعقاد

مقامی شعرا کو پیش کی گئی تہنیت

عادل آباد : 14/نومبر (اپنا وطن نیوز)

عظیم مجاہد آزادی و آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش کی مناسبت سے آج دفتر اقلیتی بہبود عادل آباد کے احاطہ میں’’ یوم قومی تعلیم و یوم اقلیتی بہبود  و تہنیتی تقریب برائے اردو صحافی و شعرائے اکرام ‘‘ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

ضلع کلکٹر عادل آباد راجرشی شاہ کی ہدایت پر منعقدہ اس تقریب میں مقامی کانگریس پارٹی سے وابستہ قائدین، شعرا اکرام، ذمہ داران  جمعیت العلما عادل آباد، ملی و سماجی انجمنوں سے وابستہ قائدین و کارکنان نے شرکت کی۔

اس مو قع پر سابق نائب صدر نشین بلدیہ و قائد کانگریس عادل آباد ظہیر رمضانی، حافظ ابو بکر صدر جمعیت العلما عادل آباد، محمد مجاہد، عزیز احمد بیسٹ فرینڈس ویلفیر سوسائٹی، خواجہ سراج احمد صدر سیوا فاؤنڈیشن، عرفات احمد صدر امن فاؤنڈیشن ، عبدالرحیم راہی سرپرست بزم کاروان ادب عادل آباد و دیگر نے اپنی مخاطبت میں مولانا آزاد کی یوم پیدائش کو قومی یوم تعلیم اور ریاست تلنگانہ میں یوم اقلیت کے طور پر منائے جانے کو خوش آئند قرار دیا تاہم یہ بھی کہا کہ مسلمانوں کے جید عالم دین، سیاسی رہنما و مجاہد آزادی مولانا ابولکلام آزاد کی یاد میں منائی جانے والی تقاریب کا بڑے پیمانے پر انعقاد عمل میں لایا جانا چاہئے۔

انھوں نے ضلع اقلیتی بہبود آفیسر عادل آباد کے توسط سے ضلع کلکٹر عادل آباد سے خواہش کی کہ وہ اس طرز کی تقریب کا بڑے پیمانے پر انعقاد عمل میں لائیں اور اقلیتوں کی فلاح  و بہبود کی اسکیمات کو عوام کے سامنے اجاگر کیا جائے۔

قائدین نے مولانا ابولکلام آزاد کو ایک سچا محب وطن قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا سے گذر جانے والے ایک خادم کو آج کے دن یاد کیا جارہا ہے ۔

یہ بڑی خوش آئیند بات ہے کہ لوگوں نے ملک کو آز دای دلانے کے لئے جد جہد کرنے والوں کو نہیں بھلایا۔

قائدین نے مزید کہا کہ ملک آزاد ہوا تھا تو پنڈت نہرو نے مولانا آزاد سے کہا تھا کہ مولانا آپ نے تعلیم کے میدان میں نمایاں کارنامے انجام دئے ہیں ۔ اس ملک کے نوجوانوں کو اچھی تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے اور ملک میں معیاری تعلیم کا ڈھانچہ تیار کرنا ہے۔ اس لئے آپ اس ملک کے وزیر تعلیم کی ذمہ داری سنبھالیں۔ اور تعلیم کی ترقی کے پروگرام شروع کریں۔

مولانا نے ہندومسلمانوں کے اتحا کی بھر پور تائید کی اور یکجہتی کے تصور کو عام کیا۔ 

قبل ازیں ضلع اقلیتی بہبود آفیسر عادل آباد کے۔راجو لنگو نے اپنے استقبالیہ خطاب میں مولانا ابولکلام آزاد کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو آزادی دلانے میں مولانا کی گرانقدر خدمات رہی ہیں۔ انھوں نے مستقبل میں مولانا کی تقاریب کو بڑے پیمانے پر منانے کا بھی اعلان کیا۔

بعد ازاں شہر سے تعلق رکھنے والے شعرا اکرام جن میں قابل ذکر عبدالرحیم راہی سرپرست بزم کاروان ادب، محمد ہارون علی ماجد صدر بزم کاروان ادب، ڈاکٹر ابرار عالم، عبدالہادی، محمد عالم ، شبیر خان شبر، محمد کلیم، محمد سمیر، محمد امان، سید منتظر، شوکت علی شوکت، ڈاکٹر نصیر احمد، عبدالعزیز بشر، منظور اختر، سید جمشید عادل آبادی، مطیع الرحمن انیس، حمید خان پرواز، نور علی نور، دانش احمد کے علاوہ کانگریس اقلیتی قائدین ظہیر رمضانی، محمد مجاہد، محمد رفیق، نور خان پٹھان، خضر پاشاہ، عبدالکلیم کے علاوہ حافظ ابوبکر، حافظ منظور احمد، مختلف سماجی تنظیموں کے ذمہ داران خواجہ سراج احمد، عبدالعزیز، عرفات احمد، عارف احمد، فیض اللہ خان و دیگر کو گلپوشی و شالپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی گئی۔

اس موقع پر دفتر ضلع اقلیتی بہبود کا اسٹاف کرشنا وینی سپرنٹنڈنٹ، غوث بابا سینئیر اسسٹنٹ، عظیم الدین اردو آفیسر، عبدالکلیم، محمد عبدالحسیب، عمران خان، شیام دیناکر، نور الدین، مجیب خان، پرویز و ٹمریز کے پرنسپلس موجود تھے۔