گیس سلنڈر کی قیمت میں 200 روپیوں کی کمی کرنے حکومت کا اعلان

نئی دہلی (ایجنسیز)

مرکزی حکومت نے گھریلو استعمال کے گیس سلنڈر کی قیمتوں میں 200 روپئے کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ اونم اور راکھی بندھن تہوار کے موقع پر مرکزی حکومت نے گیس سلنڈر کی قیمت میں کمی لاتے ہوئے خواتین کو تحفہ دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اجوالا اسکیم کے تحت حاصل کردہ گیس سلنڈر پر پہلے سے ہی حکومت کی جانب سے 200 روپئے قیمتوں میں کمی کی گئی ہے جبکہ اب تمام صارفین کے لئے 200 روپئے کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ مرکزی حکومت 75 لاکھ خواتین میں مفت نئے گیش سلنڈر منظور کرنے جارہی ہے جس سے اجوالا اسکیم کے تحت صارفین کی جملہ تعداد 9.6 کروڑ ہوجائے گی۔

واضح ہوکہ روزمرہ استعمال کی اشیا میں لگاتار بڑھتی قیمتوں سے پریشان حکومت نے گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ پیاز کی بڑھتی قیمتوں سے حکومت کو عوامی برہمی کا سامنا ہے نیز اپوزیشن جماعتیں ان ہی بڑھی ہوئی قیمتوں کو مدعا بناکر 2024 کے عام انتخابات میں حکومت کو گھیرنے کی تیاری کررہی ہے۔