گورنمنٹ ڈگری کالج نرمل میں اردومیڈیم لکچرارز کے تقررات کیلئے ٹی یس میسا کی ضلع کلکٹر سے نمائندگی

نرمل : 4/ستمبر (پریس نوٹ)

تلنگانہ میناریٹی ایمپلائز سرویس اسوسئیشن ضلع نرمل کے ایک وفد نے ضلع کلکٹر نرمل کے۔ ورون ریڈی سے انکے چیمبر میں ملاقات کی اور ایک تحریری یاداشت پیش کی ۔

ورکنگ پریسڈنٹ اسوسی ایشن انصار احمد ساحل نے ضلع کلکٹر سے مطالبہ کیا کہ گورنمنٹ ڈگری کالج نرمل میں حال ہی میں بی یس سی(بی زیڈ سی) بی یس سی ( ایم پی سی) اردو میڈیم سکشن کے آغاز کیلئے حکومت تلنگانہ سے منطوری عمل میں آئی ہے۔

داخلے بھی جاری ہیں۔لہذا مختلف مضامین کی تدریس کیلئےجلد از جلد گیسٹ لکچرارزکے تقررات عمل میں لائے جائیں۔

تاکہ طلباء و طالبات کی تعلیم متاثر نہ ہو۔جس پر ضلع کلکٹر نرمل نے وفد کو تیقن دیا کہ وہ اس ضمن میں خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے مثبت اقدامات کریں گے۔

واضح ہو کہ مائناریٹی ایمپلائز سرویس اسوسئیشن ضلع نرمل(ٹی یس میسا) کی جناب اے اندراکرن ریڈی ریاستی وزیر جنگلات و ماحولیات و قانون حکومت تلنگانہ ،محترمہ سبیتا اندرا ریڈی ریاستی وزیر تعلیم اور محترمہ واکاٹی کرونا سکریٹری محکمہ تعلیمات سے کامیاب نمائندگی کے نتیجے میں گورنمنٹ ڈگری کالج نرمل میں بی یس سی ریاضی و سائنس سکشن اردومیڈیم کی کلاسس کے آغاز کیلئے منظوری حاصل ہوچکی ہے۔

انٹر میڈیٹ کامیاب طلباء و طالبات آن لائن دوست ویب سائٹ میں اپنا رجسٹریشن کرواتے ہوئے داخلہ حاصل کرسکتے ہیں۔

اس وفد میں اسوسئیشن کے ذمہ داران جناب سید اظہر حسین صدر، ایم اے خالق جنرل سکریٹری، انصاراحمد ساحل ورکنگ پریسیڈنٹ،شیخ نبی فینانس سکریٹری اور محمد عمران ایگزیکٹو ممبر شامل تھے۔