ضلع اقلیتی بہبود آفیسر عادل آباد کی حیثیت سے راتھوڑ رمیش نےجائزہ حاصل کرلیا

عادل آباد : 8 ؍ ستمبر (اپنا وطن نیوز)

ضلع اقلیتی بہبود آفیسر عادل آباد کی حیثیت سے آج راتھوڑ رمیش نے اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔

انھوں نے آج ضلع کلکٹر عادل آباد راہول راج پی ایس سے کلکٹر کیمپ آفس میں خیر سگالی ملاقات کی۔

بعد ازاں وہ دفتر ضلع اقلیتی بہبود پہنچے جہاں پر سپرنٹنڈنٹ ضلع اقلیتی بہبود جی۔کرشنا وینی نے ان کا استقبال کیا۔


اس موقع پر انھوں نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت کی جانب سے اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے آغاز کردہ مختلف اسکیمات کی موثر طریقہ سے عمل آوری کو یقینی بنائیں گے۔

واضح ہو کہ مسٹر راتھوڑ رمیش جو کہ ڈپٹی کلکٹر رینک کے حامل ہیں نے بحیثیت آر ڈی او عادل آباد اپنی خدمات انجام دی تھیں ۔ان کا تعلق ضلع عادل آباد سے ہی ہے ۔

اس موقع پر سینئر اسسٹنٹ غوث بابا، جونئر اسسٹنٹ جنگیشوری کے علاوہ آفس اسٹاف محمد عبدالکلیم، محمد مجیب (لائبریرین)،محمد نور الدین، عمران خان، عبدالحسیب،شیام دیناکر ، مسعود احمد و دیگر موجود تھے۔