ٹمریز اداروں میں مخلوعہ جائیدادوں پر عارضی تقررات۔درخواستیں مطلوب

عادل آباد : 22 / ستمبر (اپنا وطن نیوز)
ضلع عادل آباد میں قائم تلنگانہ میناریٹی ریسڈینشل اسکولس و کالجس میں مخلوعہ اساتذہ کی جائیدادوں پر عارضی تقررات کے لئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
اس خصوص میں دُرگم میان پاور سوسائٹی کے ذمہ داروں نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے۔ اس کے مطابق جونیئر لکچرر مضمون ریاضی ،جونئیر لیکچرر انگلش ،جونئیر لیکچرر نباتیات(باٹنی), جونئیر لیکچر فزکس ،پی جی ٹی بائیو۔سائنس ،۔ٹی جی ٹی ہندی، ٹی جی ٹی ۔سوشل اسٹڈیز کی مخلوعہ جائیدادوں پر عارضی تقررات (آؤٹ سورسنگ) کے لئے درخواستیں طلب کی گئی ہے۔
خواہشمند امیدوار اپنی درخواستیں  22/ ستمبر تا 24/ستمبر وقت صبح 10:00 بجے سے شام 5:00 بجے کے درمیان  دُرگم میان پاور سوسائٹی، شاپ نمبر 3 بالمقابل آفیسرز کلب ریونیو گارڈن، نزد کلکٹر چوک عادل آبادسے رجوع ہوکر داخل کریں۔
مزید تفصیلات فون نمبرات 7842282218، 9948170670 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔