عادل آباد۔23/ستمبر (پریس نوٹ)
امیر مقامی جماعت اسلامی ہند شاخ عادل آباد شیخ عظیم الدین فلاحی کے بموجب ضلع مستقر عادل آبادکے محلہ بکل گوڑہ میں واقع مسجد گلزار میں 24ستمبر بروز اتور بعد نماز مغرب خطاب عام کاانعقادعمل میں لایا جارہا ہے۔
جس میں مہمان مقرر، سابق ایس آئی او صدر تلنگانہ ڈاکٹر طلحہ فیاض الدین کی شرکت متوقع ہے۔
وہ "کی محمدﷺ سے وفا تو نے ہم تیرے ہیں "کے عنوان پر خطاب کریں گے۔امیر مقامی عظیم الدین فلاحی نے شہر یان عادل آباد سے شرکت کی اپیل کی ہے۔

