مداحوں کے ساتھ لی سیلفی
حیدر آباد : 01/اکتوبر (ایجنسیز)
ہفتہ کی شام، پاکستانی ٹیم اپنے معاون عملے اور کوچز کے ساتھ عشائیہ کے لیے حیدر آباد کے ایک خانگی ہوٹل گئی اور مداحوں کے ساتھ کچھ سیلفی بھی لی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس کی ایک ویڈیو اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر پوسٹ کی ہے۔ پی سی بی نے ویڈیو میں لکھا، "حیدرآباد میں ہینگ آؤٹ: پاکستانی ٹیم کے عشائیہ کی جھلکیاں"۔
🎥 Hangout in Hyderabad: Glimpses from the Pakistan team dinner 🍽️#CWC23 pic.twitter.com/R2mB9rQurN
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 30, 2023
پاکستان کی کرکٹ ٹیم آئندہ ورلڈ کپ 2023 میں شرکت کے لیے بھارت پہنچ گئی ہے اور وہ دو ہفتوں کے لئے شہر حیدر آباد میں قیام پزیر ہے۔
جب سے وہ بھارت میں اتری ہے، وہ میزبان ملک کی شاندار مہمان نوازی کا مشاہدہ کر رہی ہے۔ 2016 کے T20 ورلڈ کپ کے بعد، ’’مین ان گرین‘‘ پہلی بار ہندوستان آئے ہیں۔
اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاء اشرف نے بھارت کو دشمن ملک قرار دیتے ہوئے سرخیوں میں جگہ بنائی تھی۔ اس کے بعد پی سی بی کے چیئرمین نے ایک اور بیان دیا جہاں انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ملک میں شاندار استقبال پر ہندوستان کی تعریف کی۔
ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کا بھارت میں شاندار استقبال یہ ثابت کرتا ہے کہ دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے کھلاڑیوں سے کتنی محبت کرتے ہیں۔ اس محبت کا اظہار حیدرآباد ایرپورٹ پر منعقدہ استقبالیہ سے ہوا۔
میں ہندوستانیوں کو اس قسم کے استقبالیہ کا اہتمام کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں،‘‘ اشرف نے ایک بیان میں کہا۔
پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب سے وہ اور ان کی ٹیم ہندوستان پہنچی ہے، انہیں صرف پیار ہی مل رہا ہے۔ حیدر آباد ایئرپورٹ پر بابر اعظم اور ان کے ساتھیوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
"ہندوستانی شائقین کرکٹ نے ہمیں ایئرپورٹ پر ہی بہت پیار دیا، بالکل اسی طرح جیسے ہمارے پرستار پاکستان میں ہمیں پیار کرتے ہیں۔
پاکستانی ٹیم 6 اکتوبر کو نیدرلینڈ اور 10 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف حیدر آباد میں منعقد شدنی میچ میں حصہ لے گا۔
اس کے بعد پاکستانی ٹیم گجرات کے شہر احمد آباد کے لئے روانہ ہوگی جہاں پر اس کا مقابلہ روایتی حریف ہندوستان سے ہوگا۔

