حضرت مولانا مفتی محمد زکریا صاحب کا خصوصی خطاب،
عامتہ المسلمین سے شرکت کی اپیل
عادل آباد : 18 / اکتوبر (اپنا وطن نیوز)
صدر انتظامی کمیٹی مسجد فردوس ٹیچرس کالونی عادل آباد جناب سلیم الدین صاحب کی اطلاع کے بموجب ایک جلسہ عام بعنوان ـ’’تکمیل درس قرآن‘‘ بروز ہفتہ، 21/اکتوبر، بوقت بعد نماز ظہر مسجد فردوس، ٹیچرس کالونی، نزد رمس ہاسپٹل عادل آباد منعقد ہونے جارہا ہے۔
اس جلسہ عام کی سرپرستی حافظ محمد سراج الدین صاحب امام و خطیب مسجد فردوس کریں گے جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے معروف عالم دین حضرت مولانا مفتی محمد زکریا صاحب شرکت کریں گے۔
جلسہ میں تعارفی کلمات حضرت مولانا عبدالخبیر صاحب مظاہری حیدر آباد کے ہوں گے جبکہ جلسہ کی نظامت کے فرائض حضرت مولانا عبدالرؤف صاحب اشاعتی امام و خطیب مسجد فردوس انجام دیں گے۔
عامتہ المسلمین سے اس بابرکت جلسہ میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔


