بنگلور : 21/اکتوبر (ایجنسیز)
بنگلور اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران پاکستانی تماشائی کو ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے سے روکنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کے دن بنگلور میں پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ کے دوران پاکستانی تماشائی کو مقامی پولیس اہلکار کی جانب سے ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے سے روک دیا گیا۔
بنگلور کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈ کپ کا 18 واں میچ کھیلا گیا جس کے دوران یہ واقعہ پیش آیا۔
What Foolishness. They are Pakistani fans, police not allowing them to chant Pakistan Zindabaad 🤣 pic.twitter.com/K9r9aaVJzB
— Gabbar (@GabbbarSingh) October 20, 2023
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپ میں بنگلور پولیس اہلکار کو ’بھارت ماتا کی جے از گُڈ بٹ پاکستان زندہ باد اِز ناٹ گُڈ‘ یعنی ’بھارت ماتا کی جے کہنا اچھا ہے لیکن پاکستان زندہ باد کہنا اچھا نہیں ہے‘، کہتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس واقعہ کے ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دونوں ہی ممالک کے کرکٹ شائقین و سوشل میڈیا یوزرس کے درمیان واقعہ کی تائید اور مخالفت میں سوشل میڈیا جنگ دیکھی جارہی ہے۔

