حیدر آباد : 10 / نومبر ( اپنا وطن نیوز)
تلنگانہ حکومت نے دیوالی کی عام تعطیل کی تاریخ میں تبدیلی کی ہے۔ دیوالی کی عام تعطیل اب 13/نومبر (بروز پیر) کو ہوگی۔
قبل ازیں دیوالی کی عام تعطیل 12/نومبر بروز اتوار کو دی گئی تھی تاہم ملازمین سرکار کی تنظیموں و دیگر قائدین کی نمائندگی پر حکومت نے دیپاولی کی عام تعطیل میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔
حکومت کے فیصلہ سے مسلسل تین دن یعنی دوسرا ہفتہ، اتوار اور پیر کو تعطیل رہے گی اور اس دوران ریاست بھر کے تمام تعلیمی اداروں، سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
واضح ہو کہ تلنگانہ ہائیکورٹ اور حکومت آندھرا پردیش نے پہلے ہی دیوالی کی عام تعطیل کی تاریخ میں تبدیلی کی تھی ۔

