حلقہ اسمبلی خانہ پور سے جانسن نائک کو کامیاب بنانے کے ٹی آر کی اپیل

رکن ضلع پریشد اوٹنور چارولتا راتھوڑ کی بی آر ایس میں شمولیت

عادل آباد : 17/نومبر (اپنا وطن نیوز)

ریاستی وزیر تلنگانہ مسٹر کے ٹی آر نے آج اپنے رفیق و امیدوار حلقہ اسمبلی خانہ پور مسٹر بوکیا جانسن نائک کی انتخابی تشہیر میں حصہ لیا۔

انھوں نے حلقہ اسمبلی خانہ پور کے تحت جنارم منڈل مستقر پر منعقدہ انتخابی جلسہ عام کو مخاطب کیا۔ انھوں نے کہا کہ عوام اپوزیشن جماعتوں کے جھوٹے وعدوں اور اعلانات پر بھروسہ نہ کریں بلکہ بی آر ایس کے ویزن اور اس کی پالیسیوں پر رائے دہی کریں۔

انھوں نے ادعا کیا کہ ان کی پارٹی اور حکومت ہمیشہ سیکولر رہتے ہوئے ہر طبقہ کے عوام کی فلاح  و بہبود کی سعی کرے گی۔

وہ کبھی بھی فرقہ پرستوں کی تائید نہیں کرے گی بلکہ ہمیشہ ملک کو بانٹنے والی پارٹیوں سے مقابلہ کرے گی ۔

کے ٹی آر نے جانسن نائک کو عوام دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک صاف و شفاف کردار کا قائد ہی عوام کے مسائل کو حل کرنے اور حلقہ اسمبلی کی ترقی کا ضامن ہوتا ہے۔ لہذا عوام کو چاہئے کہ وہ بد عنوان سیاستدانوں کو ووٹ ڈالنے کے بجائے ایک صاف و شفاف کردار کے حامل امیدوار کو منتخب کریں۔ عوام جانسن نائک کو منتخب کریں۔

قبل ازیں رکن ضلع پریشد اوٹنور چارو لتا راتھوڑ و دیگر نے کے ٹی آر کی موجودگی میں کانگریس سے بی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

چارولتا راتھوڑ کانگریس سے ٹکٹ کی طاقتور دعویدار تھیں تاہم انھیں ٹکٹ کے عدم حصول سے ناراض ہوکر وہ آج بی آر ایس میں شامل ہوگئیں۔ اس موقع پر بی آر ایس سینئیر قائد الحاج محمد یونس اکبانی و دیگر موجود تھے۔