حج 2024 کے لئے ادخال درخواست کا آغاز

ضلع حج سوسائٹی عادل آباد کی جانب سے مفت رہنمائی کا آغاز

استفادہ حاصل کرنے صدر ضلع حج سوسائٹی محمد شاہد احمد توکل کی اپیل

عادل آباد ۔5/ڈسمبر (پریس نوٹ)

صدر ضلع حج سوسائٹی عادل آباد محمد شاہد احمد توکل نے پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے بتایا کے عازمین حج 2024  سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

حج کمیٹی آف انڈیا نے 4 دسمبر سے حج 2024 کے لیے آن لائن درخواستوں کا آغاز کر دیا ہے، جس کی آخری تاریخ 20 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔

ضلع حج سوسائٹی عادل آباد کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی عازمین 2024 کی سہولت کی خاطر دفتر حج سوسائٹی بھکتاپور مستقر عادل آباد میں  درخواست فارم داخل کرنے سے متعلق مفت میں رہبری و رہنمائی کی جاۓ گی ۔

خواہشمند عازمین حج جو اس سال حج جانے کا عزم کرے ہیں وہ اپنا پاسپورٹ جس کی معیاد 31 جنوری 2025 تک ہونی چاہیے۔اسکی زیراکس کاپی سیلف دستخط کے ساتھ ، بینک پاس بک کاپی یا کینسل چیک، آدھار کاپی، پان کارڈ کاپی،کلر فوٹو جس کا بیاک راؤنڈ سفید سایز 3.5×3.5 , بلڈ گروپ کاپی کے ہمراہ دفتر حج سوسائٹی پر صبحِ 11 بجے سے شام 5 بجے تک ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔

حج کمیٹی آف انڈیا نے اعلان کیا ہے کہ حج 2024 کے لیے جاری کردہ فارم پر کوئی بھی فیس نہیں رکھی گئی ہے۔70 سال سے زیادہ عمر کے عازمین حج کو پہلے ترجیح دی جائے گی۔

ا‌نھوں نے خواہشمند عازمین سے استفادہ حاصل کرنے کی درخواست کی ہے۔

مزید تفصیلات کے لیے 9849214764، 9394354477 نمبرات پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔

پریس کانفرنس میں سیکریٹری حج سوسائٹی محمد عبدالحسیب، جواینٹ سیکریٹری محمد عبدالشاہد ، ظفی اللہ خان ، نورخان پٹھان بھی موجود تھے ۔