سابق ریاستی وزیر ورکن اسمبلی عادل آباد جوگورامنانے افتتاح انجام دیا
رکن تلنگانہ اقلیتی کمیشن محمد اطہر اُللہ کی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت
عادل آباد : 2؍جولائی (اپنا وطن نیوز بیورو)
تلنگانہ کی اُردو صحافت کے افق پر آج مزید ایک ستارے کا اس وقت اضافہ ہوا جب ضلع مستقر عادل آباد میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران سابق ریاستی وزیر و رکن اسمبلی عادل آباد جناب جوگورامنا صاحب، رکن تلنگانہ اقلیتی کمیشن محمد اطہر اللہ ودیگر نے ’’اپنا وطن نیوز‘‘ ویب پورٹل کا افتتاح عمل میں لایا۔ عادل آباد مستقر کے متوطن جرنلسٹ محمد عابد علی کی ادارت میں مذکورہ بالا نیوز پورٹل کی باقاعدہ سروسیس کا آغاز عمل میں لایا گیا ہے۔ اس نیوز ویب پورٹل کے ذریعے قارئین کو مقامی خبریں، قومی واقعات، سیاست، کاروبار، تفریح، کھیل، تعلیم و روزگار کے علاوہ دیگر تازہ و معلوماتی خبریں مہیا کی جائیں گی تاکہ وہ با اعتماد معلومات حاصل کرسکیں ۔

سابق ریاستی وزیر و رکن اسمبلی عادل آباد مسٹر جوگورامنا اڈیٹر اپنا وطن نیوز ویب پورٹل محمد عابد علی اور اسٹاف رپورٹر عادل آباد جلیل احمد خان کو ویب پورٹل کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے۔تصویر میں رکن ریاستی اقلیتی کمیشن محمد اطہر اللہ ، سی ڈبلیو سی ممبر عروج خان، ڈاکٹر ایم۔اے۔قدیر بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔
اس خصوص میں آج مستقر عادل آباد کے ونائک چوک علاقہ میں واقع ماجد ٹاور کے کانفرنس ہال میں ایک پُر اثر افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس میں رکن اسمبلی عادل آباد و سابق ریاستی وزیر مسٹر جوگورامنا صاحب ،رکن تلنگانہ اقلیتی کمیشن محمد اطہر اللہ صاحب، صدر نشین بلدیہ عادل آباد مسٹر جوگوپرمیندرصاحب، نائب صدر نشین بلدیہ ظہیر رمضانی صاحب، سی ڈبلیو سی ممبر عروج خان صاحب، بی آر ایس پارٹی قائدین اشرف صاحب، سید ساجد الدین صاحب، محمد یونس اکبانی صاحب، سلیم پاشاہ صاحب، رئیل اسٹیٹ ویلفیر اسوسی ایشن صدر مجاہد خان صاحب، صدر آئمہ الحفاظ کمیٹی عادل آباد مولانا منظور احمد صاحب، صدر جمعیت العلمائے ہند ضلع عادل آباد حافظ ابو بکر صاحب، افروز خان مصباحی صاحب، صدر تلنگانہ اردو جرنلسٹس یونین ضلع عادل آباد عبدالعلیم ، صدر قاضی ضلع عادل آباد ندیم الدین صاحب، صدر موبائل شاپ اونرس ویلفیر اسوسی ایشن ابرار صاحب، جنرل سکریٹری مسلم ویلفیر اسوسی ایشن سلیم الدین صاحب کے علاوہ صحافی حضرات، معززان شہر، دانشور ان شہر، علمائے اکرام، شعرائے اکرام و دیگرنے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور اپنا وطن نیوز ویب پورٹل کا افتتاح انجام دیا۔

قارئین اپنا وطن نیوز ویب پورٹل سے جڑنے کے لئے اس کی واٹس ایپ لنک کو استعمال کرتے ہوئے جڑ سکتے ہیں جبکہ ویب سائٹ www.apnawatannews.com کو ٹائپ کرتے ہوئے بھی اندرون و بیرون ملک اس ویب پورٹل کی سروسیس سے استفادہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ قارئین خبروں کی اشاعت کے لئے اپنی خبریں و تصاویر ہمیں فون نمبر 9440332859 پر بذریعہ واٹس ایپ بھیج سکتے ہیں۔


