چیف منسٹر کی حیثیت سے ریونت ریڈی آج دوپہر حلف لیں گے

حلف برداری تقریب میں شرکت کے لئےکھرگے، سونیا، راہول اور پرینکا کی حیدر آباد آمد

حیدرآباد: 7/ڈسمبر (اپنا وطن نیوز)

چیف منسٹر تلنگانہ کی حیثیت سے آج ریونت ریڈی حلف لیں گے۔ 1 بجکر 04 منٹ پر انھیں گورنر ریاست تلنگانہ تملاسائی سوندراجن حلف دلائیں گی۔

اسی طرح وزرا کی حیثیت سے 11 کانگریس کے اراکین اسمبلی بھی حلف لیں گے جن میں بھٹی وکرمارکا (نائب وزیر اعلیٰ)، اتم کمار ریڈی، دامودھر راجا نرسمہا،سریدھر بابو، کنڈا سریکھا، پونم پربھاکر، سیتا اکا، تملا ناگیشور راؤ، پونگولیٹی سرینواس ریڈی، کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی، جوپلی کرشنا راؤ شامل ہیں۔

حیدر آباد کے لعل بہادر اسٹیڈیم، عابڈس پر حلف برداری تقریب کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

حلف برداری تقریب میں کانگریس کے اعلیٰ قائدین جن میں سونیا گاندھی، ملیکارجن کھرگے، راہول گاندھی، پرینکا گاندھی شامل ہیں شرکت کریں گی۔ وہ آج صبح دہلی سے حیدر آباد پہنچ چکے ہیں ۔ اس کے علاوہ دیگر 500 وی وی آئی پیز کے علاوہ 23 ہزار قائدین و عوام کو بھی اس حلف برداری تقریب کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔