عادل آباد : 14/ڈسمبر(اپنا وطن نیوز)
رکن اسمبلی کی حیثیت سے آج نو منتخبہ ایم ایل اے عادل آباد مسٹر پائل شنکر نے اپنے عہدہ کا حلف لیا۔
بی جے پی کے نو منتخبہ تمام 8 اراکین اسمبلی نے آج اسپیکر اسمبلی گڈم پرساد کمار کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں شرکت کی اور اپنے عہدوں کا حلف لیا۔
واضح ہو کہ بی جے پی کے اراکین اسمبلی نے پروٹیم اسپیکر کی حیثیت سے اکبر الدین اویسی کو منتخب کئے جانے کی مخالفت کی تھی اور انھوں نے ان کی نگرانی میں عہدہ کا حلف لینے سے انکار کیا تھا۔
آج جیسے ہی اسپیکر کی حیثیت سے گڈم پرساد کمار نے جائزہ لیا، بی جے پی کے تمام اراکین اسمبلی نے ایوان اسمبلی میں شرکت کرتے ہوئے عہدہ کا حلف حاصل کیا۔
حلقہ اسمبلی عادل آباد سے نومنتخبہ بی جے پی رکن اسمبلی پائل شنکر بھی اسمبلی کی کاروائی میں شرکت کی اور عہدہ کا حلف لیا۔
پائل شنکر مسلسل تین مرتبہ شکست کے بعد حالیہ اسمبلی انتخابات میں بالآخر منتخب ہونے میں کامیاب ہوئے تھے اور انھوں نے بی آر ایس پارٹی امیدوار و سابق ریاستی وزیر جوگورامنا کو تقریبا 6 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دی تھی۔

