احمد ندیم اور عائشہ مسرت خانم بھی شامل
حیدر آباد : 3/جنوری (ایجنسیز)
حکومت تلنگانہ نے 26 سینئر آئی اے ایس افسران کے تبادلے عمل میں لائے ہیں۔
چیف سکریٹری حکومت تلنگانہ مسز شانتی کماری نے 26 آئی اے ایس افسران کے تبادلوں پر مشتمل جی او نمبر 3 جاری کیا۔
بالخصوص سینئر آئی اے ایس آفیسر احمد ندیم آئی اے ایس (1997) جو کہ محکمہ لیبر میں بحیثیت کمشنر اپنی خدمات انجام دے رہے تھے کا تبادلہ عمل میں لاتے ہوئے انھیں پرنسپل سکریٹری حکومت تلنگانہ محکمہ منصوبہ مقرر کیا گیا۔
اسی طرح عائشہ مسرت خانم آئی اے ایس (2015) کا تبادلہ عمل میں لاتے ہوئے انھیں سکریٹری تلنگانہ میناریٹی ریسڈنشل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس سوسائٹی (ٹمریز) کے عہدہ پر فائز کیا گیا۔
اس سے قبل بی۔شفیع اللہ آئی ایف ایس ٹمریز اداروں کے قیام سے تاحال اس عہدہ پر فائز تھے۔
اس کے علاوہ قابل ذکر سمیتا سبر وال کو فینانس کمیشن سکریٹری، سروے سنگیتا کو چیف منسٹر آفس جوائنٹ سکریٹری، ہری چندنا کو ضلع کلکٹر نلگنڈہ، بی۔ہولی کیری کو ڈائریکٹر محکمہ آرکیالوجی، کے۔ششانکا کو ضلع کلکٹر رنگاریڈی، جی۔ چندراشیکھر ریڈی کو دفتر چیف منسٹر سکریٹری، ڈی۔ دیویا کو ڈائریکٹر میونسپل اڈمنسٹریشن، ادویت کمار سینگھ کو ضلع کلکٹر محبوب نگر، وی۔ کرانتی کو ضلع کلکٹر سنگاریڈی، سنتوش کو ضلع کلکٹر جوگولامبا کے طور پر تبادلہ کیا گیا۔

