عادل آباد : 16 / جنوری ( پریس نوٹ )
تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین (TUWJU ) عادل آباد کے ایک وفد نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس پہنچ کر ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مسٹر غوث عالم آئی پی ایس سے خیر سگالی ملاقات کی۔
اس موقع پر ضلع ایس پی نے وفد میں شامل سبھی سے انفرادی تعارف حاصل کرتے ہوئے ضلع کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔
بالخصوص ضلع میں محکمہ پولیس کی موجودہ کارکردگی کے متعلق تفصيلات حاصل کیں۔
مسٹرغوث عالم کی ضلع عادل آباد میں تعیناتی پر یونین کی جانب سے ان کا استقبال کیا گیا اور یونین کا نام تحریر کردہ طغرہ انھیں بطور تحفہ پیش کیا گیا۔
اس موقع پر ریاستی رکن عاملہ شفیق احمد اطہر، عادل آباد یونین صدر عبدالعلیم، جنرل سیکریٹری محمد حمایت اللہ اصغر، جوائنٹ سیکریٹری محمد کاشف جمیل، پی آر او محمد اکبر الدین، ممبر جلیل احمد خان موجود تھے۔

