ممتاز عالم دین مفتی ابرار الحق قاسمی ، نعت گو شاعر بلبل ترنم و حافظ و قاری شرافت بسوانی کی شرکت متوقع
عادل آباد :18؍ جنوری ( اپنا وطن نیوز)
عادل آباد شہر کا قدیم دینی ادارہ دارالعلوم محمدیہ بھکتاپور کے زیرِ اہتمام سر زمین عادل آباد پر فقید المثال تاریخ ساز 51 ویں سالانہ عظیم الشان جلسہ عام دستار بندی و تقسیم اسناد بعنوان دستار بندی حفاظ کرام عظمت قرآن و اصلاح معاشرہ زیرِ سر پرستی محمد بن احمد البکری سیٹھ صدر دارالعلوم محمدیہ اور زیر صدارت شیخ احمد رمضانی صدر مدرس دارالعلوم محمدیہ و امام و خطیب مسجد محمدیہ 3/فروری 22/رجب المرجب بروز ہفتہ بعد مغرب بمقام عیدگاہ میدان بھکتاپور میں منعقد کیا جارہا ہے۔
آج جمعرات کے روز احاطہ دارالعلوم محمدیہ میں بدست صدر دارالعلوم محمدیہ محمد بن احمد سیٹھ ،معتمد محمد شاہد احمد توکل،صدر مدرس شیخ احمد رمضانی، اور دیگر علمائے کرام کے ہاتھوں جلسہ کے پوسٹرس کی اجرائ عمل میں لائی گئی ۔

اس موقع پر شیخ احمد رمضانی صدر مدرس دارالعلوم محمدیہ و امام و خطیب مسجد محمدیہ نے بتایاکہ دارالعلوم محمدیہ کے 51 ویں سالانہ عظیم الشان جلسہ عام میں بحیثیت مہمان خصوصی ہندوستان کے مشہور و معروف میدان خطابت کے شہسوار مقرر شعلہ بیان حضرت مولانا مفتی ابرار الحق قاسمی و اشرفی صاحب دامت برکاتہم بانی و ناظم مدرسہ دارالعلوم فاروقیہ میرٹھ اُتر پردیش اور ہندوستان کے مشہور و معروف ممتاز نعت گو شاعر بلبل ترنم حافظ و قاری شرافت بسوانی صاحب مدظلہ العالی مہتمم مدرسہ سیّدنا عمر بن خطاب بارہ بنکی اُتر پردیش شرکت فرمائینگے ۔
انہوں نے کہا کہ اس موقع پر دارالعلوم محمدیہ کے طلباء کرام بھی دلچسپ تعلیمی مظاہرہ پیشِ کرینگے ۔اور خواتین کے لئے پردے کا معقول نظم رہیگا ۔
انہوں نے شمع رسالت کے پروانوں سے التماس کرتے ہوئے کہا کہ کثیر تعداد میں اس جلسہ عام میں شرکت فرماکر مہمانان خصوصی کے پُر مغز بیانات و نعت خواں سے مستفیض ہوکر اپنے ایمان کو تازگی بخشیں ۔
اس موقع پر ظفر اللہ خان، مسعود خان پٹیل ، امجد اللہ خان ، فخرالدین علمائے کرام مولانا قمرصاحب ،مولانا اسلام الدین،حافظ عبدالاحد، مولانا عبدلقادر جیلانی، مولانا الیاس صاحب، مفتی سہیل قاسمی ،حافظ سرتاج ،حافظ عمر مربی، حافظ جعفر صاحب ،مولانا اکبر صاحب ،محاسب حاجی عثمان صاحب, اولیاء طلباء بھی موجود تھے۔

