ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر عادل آباد کی انسانی جذبہ ہمدردی

عادل آباد : 22/جنوری (پریس نوٹ)

انابیہ بنت شیخ عظیم، عمر 8 سال ، ساکن محلہ مسعود نگر عادل آباد جو بلڈ کینسر سے شدید متاثر تھی کو مقامی رمس ہاسپٹل چلڈرنس وارڈ میں شریک کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے۔

اس معصوم متاثرہ کو ’’ او نگیٹیو‘  خون کی ضرورت پڑنے پر سیوا فاؤنڈیشن صدر و بانی خواجہ سراج الدین نے ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر ڈاکٹر نریندر راتھوڑ سے موثر نمائندگی کی۔

بعد ازاں ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر نے کلاوتی بلڈ بینک سے مفت میں درکار خون کی فراہمی عمل میں لاتے ہوئے انسانی جذبہ ہمدردی کی بہترین مثال پیش کی۔

جس پر صدر سیوا فاؤنڈیشن عادل آباد خواجہ سراج الدین اور متاثرہ کے والد شیخ عظیم نے DM&HO سے اظہار تشکر کیا۔