گانجہ اسمگل کرتے ہوئے آندھرا پولیس کے دو کانسٹیبل حیدر آباد میں گرفتار
حیدر آباد : 2/فروری (ایجنسیز)
سائبرآباد بالا نگر ٹاسک فورس پولیس نے آج آندھرا پردیش محکمہ پولیس کے دو کانسٹیبل کو شہر میں گانجہ اسمگل کرتے ہوئے پکڑ لیا۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح باچو پلی علاقہ میں دو افراد کی جانب سے گانجہ فروخت کرنے کی اطلاع کے بعد بالا نگر پولیس نے شک کی بنیاد پر اے پی 39 کیو ایچ 1763 نمبر پلیٹ والی ماروتی ایکو گاڑی کی تنقیح عمل میں لائی۔
గంజాయి స్మగ్లింగ్ చేస్తూ సైబరాబాద్ బాలానగర్ టాస్క్ ఫోర్స్ పోలీసులకు పట్టుబడ్డ ఆంధ్రా పోలీసులు
ఈ రోజు ఉదయం బాచుపల్లిలో గంజాయి అమ్మడానికి ఇద్దరు వ్యక్తులు ప్రయత్నిస్తున్నట్లు సమాచారం అందుకున్న బాలానగర్ పోలీసులు అనుమానంతో AP 39QH1763 మారుతీ ఎకో వాహనాన్ని పట్టుకుని పరిశీలించగా 22… pic.twitter.com/i3ypw1Lgqf
— Telugu Scribe (@TeluguScribe) February 2, 2024
اس گاڑی میں چھپائے گئے 22 کلو گرام گانجہ کو پولیس نے برآمد کیا جو کہ 11 پیاکٹوں میں چھپا کر رکھا گیا تھا۔ اس کی مالیت 8 لاکھ روپئے بتائی جارہی ہے۔
گاڑی میں موجود افراد سے پوچھ تاچھ پر پتہ چلا کہ ان کا تعلق آندھراپردیش کے ضلع کاکیناڈا میں موجود اے پی ایس پی پولیس کے تیسری بٹالین سے ہے جن میں سے ایک ہیڈ کانسٹیبل اور ایک کانسٹیبل کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہا ہے۔
ملزمان نے بتایا کہ صحت کی خرابی کی وجہ سے چھٹی لے کر وہ پہلی بار گانجہ کی اسمگلنگ کررہے تھے تاکہ اس کے ذریعہ پیسہ کمایا جاسکے۔
پولیس نے دونوں ہی ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ان کی کار کو بھی ضبط کرلیا۔

