دکاندار پر حملہ کے الزام میں عادل آبادمجلس کے صدر شیخ نذیر گرفتار

عادل آباد۔6/فروری(اپنا وطن نیوز )

ایک دکاندار پر حملہ کے الزام میں پولیس نے مجلس کے مقامی صدر و کونسلر کے منجملہ 5 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ پر بھیج دیا۔

ون ٹاؤن سرکل انسپکٹر عادل آباد ستیہ نارائنا کے بموجب گذشتہ سال 29/ستمبر کو شہر کے امبیڈکر چوک علاقہ میں واقع لمرا مسجد کے قریب ساجد اللہ خان نامی دکاندار پر حملہ ہوا تھا۔

ساجد اللہ خان کی شکایت پر اسی وقت پولیس نے ایف آئی درج کی تھی۔

اس حملہ کے ملزمان شیخ نذیر، عزیز احمد، ارشد احمد، شیخ شاہ رخ، ارشاد احمد کو کل رات گرفتار کرتے ہوئے پولیس نے ریمانڈ پر بھیج دیا۔

واضح ہو کہ شیخ نذیر مجلس اتحاد المسلمین عادل آباد کے ٹاؤن صدر و بلدیہ کونسلر بھی ہیں۔