8/فروری کو شب معراج کی عام تعطیل نہیں

حیدرآباد  06 / فروری  (سرفراز نیوز ایجنسی)
شب معراج کے موقع پر 8/فروری بروز جمعرات کو سرکاری مدارس و دفاتر کو عام تعطیل کے ضمن میں پھیلائی گئی خبریں غیر مصدقہ ہیں اور اس دن صرف اختیاری تعطیل ہی رہے گی۔
واضح ہو کہ بعض اخبارات اور سوشل میڈیا سائٹس نے 8/فروری کو دی گئی اختیاری تعطیل کو عام تعطیل میں بدلنے کی غیر مصدقہ خبریں پھیلائی تھیں ۔
عام تعطیل کو لے کر واٹس ایپ گروپس اور دیگر سوشل میڈیا پلاٹ فارمس پر غیر مصدقہ خبریں بھی چلائی جارہی ہیں تاہم تاحال بھی حکومت کی جانب سے اس خصوص میں کوئی سرکاری احکام نہیں آئے ہیں۔
 G.O.Rt.1633مورخہ 12 ڈسمبر 2023 کے تحت 8فروری کواختیاری تعطیل رہے گی۔
اس کے علاوہ  جی او کے تحت جاریہ مہینے کا دوسراہفتہ یعنی 10 /فروری 2024 کام کا دن ہوگا۔
چونکہ یکم جنوری 2024 کو عام تعطیل دی گئی تھی۔ لہذا حکومت نے جاریہ مہینے کے دوسرے ہفتہ یعنی 10فروری کو کام کا دن مقرر کیا ہے لہذا تمام دفاتر اس دن کام کریں گے۔