حیدرآباد 06 / فروری (سرفراز نیوز ایجنسی)
محمد افتخار الدین انصاری، معتمد الانصار ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی نرمل نے ریاستی حکومت کے مشیر برائے ایس سی، ایس ٹی، او بی سی و اقلیتی طبقات جناب محمد علی شبیر سے ملاقات کرتے ہوئے انھیں مبارکباد پیش کی۔
ڈاکٹر بی۔آر۔امبیڈ کر تلنگانہ سکریٹریٹ میں آج انھوں نے محمد علی شبیر سے ملاقات کی، اس دوران انھوں نے باوقار عہدہ پر محمد علی شبیر کے فائز ہونے پر مسرت کا اظہار کیا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
افتخار الدین انصاری نے کہا کہ پچھڑے ہوئے طبقات بالخصوص اقلیتی طبقہ کی فلاح و بہبود کے لئے جناب محمد علی شبیر کی تجاویز یقیناً تلنگانہ کے مسلمانوں کی تعلیمی و معاشی ترقی کا سبب بنے گی۔
سابق میں مسلمانوں کو دئیے گئے 4 فیصد تحٖظات کا تاریخی کارنامہ بھی موجودہ حکومتی مشیر محمد علی شبیر کے سر جاتا ہے جنھوں نے اپنی دور اندیشی اور انتھک محنتوں و منصوبہ بندی کے ذریعہ اُس وقت اسے عملی جامہ پہنایا تھا۔
اور آج عوام تعلیم و روز گار سے آراستہ ہورہے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ راہول گاندھی کو یہ احساس ہو گیا ہے کہ ملک کی ترقی کیلئے تجربہ کار قائدین کی ضرورت ہے لہذا جگہ جگہ وہ قابل اور نو جوانوں کو لیکر آگے بڑھ رہے ہیں۔
حکومت کو تجربہ کار قائد کی ضرورت محسوس ہونے لگی جس میں جوش و خروش ہو۔ جس میں قوم کا درد ہو اور جس کا دامن داغدار نہ ہو اور ان کی نظر محمد علی شبیر پر پڑی۔
وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی قابل تحسین ہیں کہ انہوں نے دیانتداری، سادگی اور خدمت خلق پر کوئی انگلی نہیں اُٹھا سکتا‘ مسلمانوں پر بھروسہ کیا اور صحیح قائد کا تقرر کیا۔
انہوں نے ملت کی خدمت کے لیے محمد علی شبیر کو مشیر بنایا۔
قبل ازیں محمد افتخار الدین انصاری نے محمد علی شبیر کی شال پوشی و گلپوشی کے ذریعہ انھیں تہنیت پیش کی۔

