عادل آباد : 17/فروری (اپنا وطن نیوز)
عادل آباد کانگریس پارٹی کے اقلیتی قائدین نے آج نو متبدلہ کمشنر بلدیہ محمد قمر احمد سے ملاقات کی۔
موسم گرما کے پیش نظر بلدیہ کے مختلف وارڈس میں عوام کو درپیش پینے کے پانی کی قلت کو دور کرنے کی قائدین نے خواہش کی۔
قبل ازیں اقلیتی قائدین نے کمشنر بلدیہ کی عادل آباد آمد پر ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے شال پوشی کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ایم۔ اے۔ شکیل، شیخ کلیم، افروز خان ایڈوکیٹ، محمد رفیق، سید شاہد علی، ناظم خان، محمد صادق، عبدالعزیز، طلحہ چاؤش، امجد خان، کرما، اسبت خان اور دیگر موجود تھے۔

