شیخ لیاقت حسین ڈائرکٹر/سکریٹری تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کا بیان
حیدر آباد : یکم مارچ ( سرفراز نیوز ایجنسی)
تلنگانہ ریاستی اُردو اکیڈیمی کی اسکیم”اردوالیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کو سالانہ مالی اعانت برائے سال 24-2023“ کے لئے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔
جناب شیخ لیاقت حسین، ڈائرکٹر /سکریٹری تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی نے اپنے صحافتی بیان میں اس سلسلہ میں تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت درخواست گذار اپنی درخواست کے ہمراہ Accreditation Card کی کاپی‘بینک اکاؤنٹ نمبر معہ IFSC Code‘ پاس بک کی Self Attested کاپی‘ آدھار کارڈ‘ پیان کارڈ کی کاپیاں اور-/15,000روپئے (پندرہ ہزار روپئے) اور -/10,000 روپے (دس ہزار روپے) کی ایڈوانس رسید‘ بل کی تین کاپیاں 15 مارچ2024ء تک صدر دفتر تلنگانہ ریاستی اُردواکیڈیمی‘ چوتھی منزل‘ حج ہاؤز‘ نامپلی‘ حیدرآباد میں داخل کریں۔

